Skip to: Site menu | Main content

About

We believe that a true and comprehensive understanding of Islam would not be possible without careful recognition of the Prophetic Tradition and the Prophet's Household. And Allah is the Source of Strength.
 

شیعوں کا رسول(ص) اور علی(ع) کے ساتھ برتاؤ

About

The following document is an urdu version of the article, "Shias, The Holy Prophet and Imam Ali". Any typographical errors in urdu should be ignored.
Translation contributed by: Syeda Maryam [syedamaryam110@hotmail.com]


شیعہ رسولِ پاک  (ص) اور ان کی آل سے حد درجہ عقیدت رکھتے ھیں ۔ شیعہ رسول پاک کوسب سے افضل ترین پیغمبر تصور کرتے ھیں ۔ پیغمبر پیغمبر ھوتا ھے حتیٰ کہ اپنی ماں کی کوکھ میں بھی۔ یہ کہنا درست نا ہو گا کہ رسول پاک (ص) نے رسول(ص) ہونے کا پیغام غارِ حرا میں وصول کیا، کیونکہ وہ پیدائشی پیغمبر تھے ۔

 

 عیسیٰ (ع) بھی پیغمبر تھے جب وہ ابھی کچھ ھی دن کے تھے ، انھوں نے اپنی ماں کی گود سے لوگوں کو معجزے دکھائے ، تاھم یہ کہنا سراسر غلط ھوگا کہ پیغمبروں کے سردار نے پیغمبر ھونے کا انتظار کیا اور  40سال بعد وہ مسلمان ھوئے ۔ یہ کہنا بہتر ھوگا کہ انہیں  (ص) اپنا مشن شروع کرنے کی ھدایات غارِ حرا میں وصول ھوئیں تھیں ۔

 

قران ہمیں بتاتا ھے کہ رسول(ص) تب بھی رسول تھے جب تمام انبیا کو ان کی نبوت کا مقام بھی نہیں ملا تھا۔
 

اور جب اللّہ نے سب نبیوں سے اقرار لیا ”میں نے جو تم کو حکمت اور کتاب دی ھے، پھر تمہارے پاس کوئے رسول ائے جو اس کی جو تمہارے پاس ھے، تصدیق کرے، تو تم ضرور اس پر ایمان لاو گے اور اس کی مدد کرو گے”۔ اور کہا ”کیا تم اقرار کرتے ہو اور میرا دیا ہوا زمہ لیتے ھو؟” تو انہوں نے کہا، ”ہم اقرار کرتے ھیں۔” تو اس نے کہا ”گواہ رہو، میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں شامل ھوں۔
Quran [3:81]

علی ابن ابو طالب اور عبداللّہ ابن عباس سے روایت ھے کہ اللّہ نے ہر نبی بھیجنے سے پہلے ان سے وعدہ لیا کہ اگر ان کے دور میں رسول(ص) بھیجے گئے تو وہ ان پر ایمان لا کر اپ(ص) کی مدد کریں گے۔ اللّہ نے یہی وعدہ ہر نبی کو اپنی قوم سے لینے کے لئے بھی حکم دیا۔

اس لئے محمد(ص) قیامت تک کے لئے اخری نبی ھیں۔ اپ(ص) سب سے افضل امام ھیں، جو کسی بھی نبی کے دور میں اگر بھیجے جاتے، تو ہر نبی سے زیادہ اپ(ص) پیروی کروانے کے حقدار ھوتے۔ اسی لئے اپ(ص) نے معراج کی رات نماز کے دوران تمام انبیا کی امامت کی۔ اپ(ص) ہی اخرت میں شفاعت کرنے کا حق رکھتے ھیں۔

یہ روایت کا مُستند ترجمہ نہیں ھے۔ مُستند ترجمہ انگریزی مضمون میں موجود ھے۔
Tafsir Ibne Kathir, Tafisr of Surah 3, Verse 81


 
 ابن کثیر کے مطابق، ہر نبی کو نبوت ایک شرط پر ملی، محمد(ص) کی اطاعت اور مددگاری۔ رسول(ص) وہ ھیں کہ اگر ان کے دور میں تمام نبی موجود ہوتے، سب کے سب اپ(ص) کے امتی یا امت میں سے ھوتے۔ پھر سنی کیسے کہہ سکتے ہیں کہ رسول(ص) چالیس سال تک نبی نہیں تھے، اور کچھ تو رسول(ص) کو چالیس سال تک بھٹکا ہوا (نعوز باللّہ) مانتے ہیں۔

 

شیعہ کہتے ھیں کہ حضور(ص) تمام انسانوں سے اولین درجہ رکھتے ھیں ۔ آپ (ص) متقیوں کے متقی ھیں ۔ معصوم ھیں ۔ آپ (ص) نے کبھی خدائی احکامات کو ترک نہ کیا۔ آپ (ص) بے عیب ھیں ۔

 

شیعہ مانتے ہیں کہ علی(ع) رسول(ص) کے وصی تھے۔ علی(ع) پہلے امام بھی تھے اور مناحلہ کے مطابق، نفس ار رسول (ص) بھی۔ مولیٰ علی ان سب کے مولیٰ تھے جو رسول(ص) کو اپنا مولٰی مانتے تھے، جیسے کہ غدیر پر رسول(ص) نے حکم دیا۔ علی(ع) نے رسول(ص) سے حکمت اور کتاب کا علم وراثت میں لیا، بالکل اسی طرح جس طرح ال ابراہیم نے لیا تھا۔
 

 یا کیا وہ لوگوں سے اس وجہ سے کہ اللّہ نے انہیں اپنے فضل سے نوازا ہے، حسد کرتے ہیں؟ مگر ہم نے تو ال ابراہیم کو کتاب خدا اور حکمت دی تھی اور انہیں بڑی سلطنت دی تھی۔
Quran [4:54]


یا میں اپ سے پوچھ سکتا ہوں کہ ال ابراہیم میں کون کون شامل ہیں؟ اور اللّہ نے ان کو کس سلطنت سے نوازا؟ علم رکھنے والے جانتے ہیں کہ یہ وہ سلطنت ہے، جو سیاسی اور دنیاوی حکوبتوں سے بہت افضل ہے۔

 

مولیٰ علی رسول(ص) کے بھائ تھے، نفس تھے اور ہمارے مولیٰ ہیں۔ اس مضمون کا مقصد صرف وہ غلط فہمیاں دور کرنا ہے جو فتنہ پھیلانے والے جان کر پھیلاتے ہیں کہ شیعہ علی(ع) کو خدا یا رسول سمجھتے ہیں۔

 

علی(ع) رسول(ص) کے ایسے غلام تھے جن کی زندگی رسول(ص) پر قربان ہونے کے لئے ہمیشا تیار تھی۔ علی(ع) امام ال متقین ہیں۔ جو متقی نہیں، ان کا علی (ع) سے کیا لینا دینا؟
 

ترمیضحی اور ال حکیم نے علی سے روایت کی کہ رسول(ص) نے فرمایا، ”میں مدینا تال علم ہوں، اور علی اس کا باب ہے”۔ ایک اور روایت کہتی ہے کہ رسول(ص) نے کہا، ”میں حکمت کا گھر ہوں اور علی اس کا دروازہ ھے۔
یہ روایت کا مُستند ترجمہ نہیں ھے۔ مُستند ترجمہ انگریزی مضمون میں موجود ھے۔
Al-Sawa'iq al-Muhriqa, Ibn Hajar al-Haytami al-Makki (d. 974 AH), p. 122 (p. 73, older editions)
http://www.al-islam.org/sources/default.asp?person=316&ed=613&pg=p122.gif


علی اس علم کو جانتے تھے جو صرف رسول(ص) جانتے تھے۔ یہ وہی علم ھے جس کے بارے میں مولیٰ علی (ع) نے کہا  کہ انھیں حضور(ص) سے علم سیکھا نھیں بلکہ ان کو یہ علم  پلایا گیا  ۔

 

 یہ علی ابنِ ابی طالب (ع) جو کہ اپنے خطبات میں تخلیقِ دنیا کو بیان کرتے ھوئے فرماتے ہیں کہ ”برِاعظم خشکی کا مادہ ہے جوکہ سمندر پر تہر رہا ہے جنہیں اپنی جگہ پر پہاڑوں نے میخوں کی مانند جکڑ رکھا ہے ۔ یہ علم ہمیں علی ابنِ ابی طالب (ع) سے ملا ہے جو یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ یہ سب انہوں نے حضور پاک (ص)سے سیکھا ہے ۔ غور کیجیے علی ابنِ ابی طالب (ع) نے اس زمینی تخلیق  کو 1400 سال پہلے ہی بیان کر دیا تھا ، جبکہ 200 سال سے کم عرصہ قبل مغرب میں لوگ زمینی ھیت کے بارے میں لڑتے ھوئے کئ لوگوں کو  پھانسی چڑہا دیتے تھے ۔

 

یہی علی ابنِ ابی طالب(ع) اپنی زندگی کے آخری خطبوں میں لوگوں سے فرماتے ہیں کہ  میرے جانے سے پہلے مجھ سے جو کچھ پوچھنا چاہتے ہو  پوچھ لو اور میں تمہیں وہ سب بتا دونگا ۔ تم مجھ سے پوچھو میں تمہیں اسمان کے راستوں کے بارے میں زمینی راستوں سے بہتر بیان کر سکتا ھوں

 

جب یہ وہ علم ھے جو کہ علی ابنِ ابی طالب(ع) سے حاصل ھوا جو کہ رسول اللہّ (س) کے شاگرد ھیں ۔ تو اندازہ لگائیں کہ استاد محمد(ص) کی کیا شان ہو گی۔

 

اگے بڑھنے سے پہلے میں اپ سے کچھ سوال کروں گا جن کا جواب اپ کو سوچنے پر مجبور کر دیگا۔

 

رسول(ص) تو دور کی بات، ہم تو ان کی چنی ہوئ ال اولاد کو بھی اپنے جیسا نہیں سبجھتے۔

 

شیعہ نا صرف رسولِ (ص) کے بہترین ھونے پر یقین کرتے ھیں بلکہ مانتے یہں کی  محمد(ص) کے آباؤ اجداد  سب کے سب مسلمان اور حضرت ابراھیم(ع) کے دین کے پیروکار تھے۔ ابوطالب (ع) نے محمد(ص)کو خدا کے پیغمبر کے طور پر قبول کیا ۔ انہوں نے نا تو کبھی کسی بت کی پوجا کی اور نا ھی کبھی انکے سامنے جھکے ۔ مختصراً حضور(ص) کے تمام آباؤاجداد حضرت آدم(ع) تک سب کے سب مسلمان تھے

 

شیعہ علی(ع)کو محمد(ص)کے بعد انکا خلیفہء برحق مانتے ہیں ۔حضرت محمد(ص) نے یھی یہ بات اپنی زندگی کے دوران مختلف اوقات میں  بیان کی  جس کی بہترین مثالیں دعوت از اشیرا اور غدیرِ خم ھیں ۔

 

شیعہ مانتے ہیں کہ رسول(ص) اور علی(ع) کی تخلیق نور سے تھے۔ یہ دونوں ایک ہی نور کے دو حصے تھے۔ تبہی علی نفس ار رسول بھے تھے، کیں کر نوری نفس یا تو محمد (ص) کا تھا یا پھر علی(ع) کا۔ اور یہ روایات سنی کتب میں بھی مائ جاتی ہیں، جیسے کہ
 

سلمان نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام سے روایت ھے :  تخلیقِ آدم (ع) سے 14000 پہلے ال کی موجودگی میں ، میں اور علی مجموعی نور تھے ۔ جب اللہّ نے آدم کو پیدا کیا، تو اس نے وہ نور آدم کی کمر میں ڈال دیآ ۔ ہم اس وقت الگ ہوئے جب ہم عبدالمطلب تک پہنچے۔۔ تب مجھے پیغمبری اور علی کو ولایت عطا کی گئ ۔
یہ روایت کا مُستند ترجمہ نہیں ھے۔ مُستند ترجمہ انگریزی مضمون میں موجود ھے۔
al_Riyad al_nadirah, ii, 163;
Ahmad ibn Hanbal in al­Fada'il;
Sibt ibn al­Jawzi in Tadhkirat al­khawass, 46;
`Abd Allah ibn Ahmad ibn Hanbal in Zawa'id manaqib Amir al­Mu'minin, MS.,

 
 جہاں تک علی (ع) کی ظاھری تخلیق کا تعلق ھے ، وہ اپنے والد اور والدہ دونوں کی طرف سے بہت اونچا مقام رکھتے ھیں ۔آدم(ع) تک علی(ع) کے تمام آباوء اجداد اللہّ (س) کے ماننے والوں میں سے تھے ۔ نور کبھی کسی غیر پاک نسل میں پروان نھیں چڑھتا ۔ سوائے حضرت محمد(ص) کے کسی کا بھی اتنا شاندار شجرہء نصب نھیں ۔

 

 شیعہ امام علی(ع) کو حضرت محمد(ص) کا بھائی ، نفسِ رسول(ص)  امام المتقین اور رسول(ص) کا سچا وارث تسلیم کرتے ھیں ۔

 

رسول(ص) پر ایمان کے بغیر ایمان مکمل نہیں۔ علی(ع) پر ایمان کے بغیر دین مکمل نہیں۔

 

Feel free to email your comments/replies to this article at es_ammar@hotmail.com or post a message at our Forum, no registration Required.
To view comments/suggestions for this article, visit Here.