We believe that a true and comprehensive
understanding of Islam would not be possible without careful recognition of the
Prophetic Tradition and the Prophet's Household. And Allah is the Source of Strength.
حقیقی شیعیہ عقائد
The
following document is an urdu version of the article, "What
Do The Shia Believe". Any typographical errors in urdu should be
ignored.
Translated by: Syeda Maryam [syedamaryam110@hotmail.com]
شیعوں کے یقین اور عقیدے کو جاننے کے لے قرآن پاک پڑھیں ، کیوںکہ شیعہ قرآن کی تحریر کردہ ھر بات پر یقین کرتے ھیں۔ شیعانَِ محمد(ص) اور علی ابن ابو طالب( ع) یقین کرتے ھیں کہ
اللّہ کائنات کا خالقِ ھے اور اس کے سوا کو ئی معبود نہیں اور محمد(ص) خدا کے آخری نبی ھیں. حضرت جبراعیل(ع) رسول(ص) کے علاوہ کسی اور کے پاس وحی نھیں لاتے تھے
اس بات کو ذھن میں رکھنا چاھیے کہ شیعوں کے عقیدے کے مطابق فانی انسان کے ھاتھوں لکھی گئ ھر کتاب میں غلتیاں ھو سکتی ھیں ، لھذا ، شیعہ اپنی یا کسی بھی حدیث کی کتاب کو صحیح یا مستند قابلِ اعتماد تسلیم نھیں کرتے ، جبکہ سنی چھ کتابوں پر صحیح کے لیبل لگا چکے ھیں جیسا کہ بخادی اور مسلم وغیرہ ۔ شیعہ یقین رکھتے ھیں کہ صرف اللّہ کی کتاب ، قرآن پاک ھی بے داغ اور بے عیب ھے. باقی ہر کتاب میں، شیعہ ھو یا سنی، غلطی کی گنجائش ھے۔
قرآن لکھتا ھے کہ موسٰٰیٰ(ع) کی والدہ گرامی پر بھی وحی نازل کی جاتی تھی ، پس یہ ثابت ھے کہ قرآن پاک میں وحی غیر انبیا پر بھی کسی نا کسی صورت میں اتی تھی، جیسے کہ الہامات۔ اماموں کو وحی الہام کی طرح آتی تھی. یہ عقیدا قران سے کسی طرح اختلاف نہیں کرتا۔
شیعہ یہ تسلیم کرتے ھیں کہ نہ صرف امام ، بلکہ، ایک عام مومن جوکہ اسلامی شریعت کی پیروی کر رھا ھے ، فرشتوں سے اونچا مرتپہ حاصل کر سکتا ھے. فرشتوں کے احساسات ،جذبات اور خواہشات نہیں ہوتیں۔ انسانوں کو پاکیذگی حاصل کرنے کے لے تمام برائوں سے لڑنا ہو گا۔ لہذا،جب وہ اپنے نفس پر قابو پا کر خالق کی بندگی کرتا ہے تو اونچا رتبہ پاتا ہے۔ جہاں تک نبی(ص) اور ان کی نسل کا تعلق ہے،کسی شیعہ عالم نے کسی کا بھی رسول(ص) سے اونچے رتبے کا دعویٰ نہیں کیا
ہم شیعہ،قرآن پاک کے علاوہ کسی اور کتاب کو صحیح کامقام دینے پر اتفاق نھیں کرتے۔ ۔ ھر روایت کا ایک خاص معیار سے موازنہ کیا جاتا ہے،جو علمِ رجال اوز سندپر مشتمل ہوتا ہے۔ ھم نے بار بار دھرایا ھے کہ قرآن اپنی اصل حالت میں ھے ، جس میں کوئی ردوبدل نھیں ھوا ۔ میں ضمانت دیتا ھوں کہ شیعہ کے گھر میں پایا جانے والا قرآن پاک کسی اور مسجد یا سنی کے گھر میں پائے جانے والے قرآن سے مختلف نھیں
ھم شیعہ،ابوپکر اور عمر کے مسلمان ہونے پر یقین کرتے ہیں،اور صحابہ جنھوں نے رسول(ص) کو دیکھا مسلمان تھے۔متقی اور بزرگی جیسے الفاظ کا فیصلہ کسی کے انفرادی اعمال سے ہی کیا جاتا ہے۔ ظاہری طور پر ھر شخص جو کلمہ پڑھ لے مسلم ھے۔ اس کا حقیقی فیصلہ کرنے کا حق صرف خدا رکھتا ھے۔ ہاں، ھم کسی شخص کے ظاہری اعمال پر اس کے بارے میں عدل کے حساب سے ایک رائے قائم کرنے کا حق رکھتے ھیں۔
قرآن پاک نے متاع کے عمل کا حکم دیا تھا۔ شیعہ اس کی حقیقت پر یقین کرتے ہیں۔ پر اس کے کچھ شریع اصول ھیں اور جو الزامات لگائے جاتے ھیں وہ جھوٹ ھیں۔ اس پر بقائدہ مضمون موجود ھے۔
اگر اب بھی اپ کسی قسم کے جھوٹ پر یا فتنے پر یقین رکھنا چاہتے ھیں، تو یہ آپ کی قسمت اور نیت میں کھوٹ کی وجہ سے ھے۔ مزید حقائق کو جاننے کے لیئے اپ دیگر مضامین پڑھ سکتے ھیں اور ھم سے ای میل پر رابطہ کر سکتے ھیں۔
[ Back to top ]
Feel free to
email your comments/replies to this article at
es_ammar@hotmail.com or post a message
at
our Forum, no registration Required.
To view comments/suggestions for this article,
visit Here.